کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے منگھو پیر نادرن بائی پاس کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا۔
کراچی پولیس کے مطابق منگھو پیر نادرن بائی پاس کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت وقاص نیازی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول کو ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے جبکہ مقتول کے پاس رینٹ کی کار تھی جسے ملزمان چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان موبائل فون اور نقدی بھی چھین کر فرار ہوئے، ابتدائی تحقیق کے مطابق مقتول سعید آباد کا رہائشی تھا جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔