قبولہ : پٹرول ڈلوانے پر لڑائی، فائرنگ سے 3 سیلز مین زخمی ، ہسپتال منتقل

Published On 27 January,2023 02:29 am

قبولہ : ( دنیا نیوز ) قبولہ لاری اڈا چوک میں سٹی روڈ پر واقع نہرو پمپ پر پٹرول ڈلوانے پر لڑائی کے دوران نوجوان کی فائرنگ سے 3 سیلز مین شدید زخمی ہوگئے۔

قبولہ پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت رضوان وحید، مراد ساکنان 59 آی پی ، مبین سکنہ 69 ای بی کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ( ٹی ایچ کیو ) ہسپتال عارف والہ منتقل کر دیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ کرنے والا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔