حیدرآباد: مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 07 January,2023 12:00 am

حیدرآباد: (دنیا نیوز) پولیس نے چند گھنٹوں میں دوسرے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہٹڑی پولیس نے لنک روڈ گوٹھ شیر محمد گوپانگ کے قریب موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکو کی شناخت فدا حسین عرف فدو گوپانگ کے نام سے ہوئی ہے، زخمی ڈاکو کو فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ڈاکو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔