کشمور: (دنیا نیوز) کندھکوٹ بھٹائی کالونی میں رشتے کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شریفہ خاتون اور نیاز مرہٹو کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید برآں لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تاحال کوئی مقدمہ درج نہ ہوسکا، نہ ہی ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکی ہے۔