فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 28 December,2022 09:59 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) جڑانوالہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں پولیس نے موٹرسائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان فائرنگ کرتے فرار ہوگئے ،  ملزمان کے تعاقب میں پولیس اور ڈاکووّں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، دو طرفہ فائرنگ سے دو مبینہ ڈاکو زخمی ہوئے، جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت امتیاز اور شاہد کے نام سے ہوئی ہے ، تاہم ملزمان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔گرفتار زخمی ڈاکوؤں کے قبضے سے نقدی، موبائلز، اسلحہ، موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

پولیس نے گرفتار زخمی ڈاکو کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔