سرگودھا: ایمبو لینس میں منشیات کی سمگلنگ کرنیوالا گینگ گرفتار

Published On 27 December,2022 06:28 pm

سرگودھا: (دنیا نیوز) تھانہ اربن ایریا نے کارروائی کرتے ہوئے ایمبولینس کی اڑ میں منشیات سمگلنگ کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار 6 رکنی گینگ میں 2 خواتین بھی شامل، ملزمان کے قبضہ سے 53 کلو چرس 10 کلو سے زائد افیون برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں فضل الرحمن،سیف اللہ،پیر محمد،بہادر خان،ایت بی بی اور ظہوراں بی بی شامل، منشیات خیبرپختون خواہ سے لے کر پنجاب کے مختلف اضلاع میں فروخت کی جانی تھی۔