کراچی: (دنیا نیوز ) کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی کیماڑی فدا جانوری کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران پیش آیا ہے، ڈاکو گھر کے باہر موجود شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے جس پر شہری نے فائرنگ کردی۔
ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوا جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں، فائرنگ کرنے والا شخص پولیس اہلکار کا بیٹا ہے۔