قصور: (دنیا نیوز) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کے دوران سوشل میڈیا پر اسلحہ اور شراب کی نمائش کرنیوالے دو ملزمان کو دھرلیا۔
ڈی پی او قصور کی خصوصی ہدایت پر تھانہ گنڈا سنگھ والا پولیس نے نواحی گاؤں رتنے والے میں کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر شراب کیساتھ تصویر وائرل کرنے والے ملزم شاد عرف شادا کو گرفتار کرکے 30 لیٹر شراب قبضہ میں لے لی۔
دوسری جانب چوکی سبزی منڈی پولیس نے کھارا روڈ کے رہائشی ملزم نوازش کو سوشل میڈٰیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر گرفتار کرکے قبضہ سے پسٹل برآمد کرلیا۔
پولیس ترجمان کے ضلع بھر میں سوشل میڈیا پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، مطابق دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔