کوئٹہ: گیس لیکیج کے 2 واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

Published On 14 December,2022 08:37 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں گیس لیکج کے 2 مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے خاتون سمیت 2 افراد دم توڑ گئے۔ جبکہ دوسرا واقعہ سرکی روڈ کے علاقے میں پیش آیا جہاں گیس کا چولہا پھٹنےسے ایک شخص جھلس کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس نے تمام لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔