لاہور : (دنیا نیوز) لاہورپولیس نے غالب مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی بنانے والا گینگ گرفتار کرلیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق جعلی کرنسی تیار کرنے والے گرفتار چار افراد میں ملزم شیر باز،اشفاق،شمس الرحمن اور تنویر شامل ہیں ۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی اور جعلی نوٹ بنانے والی مشینری برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان گزشتہ دو سال سے جعلی کرنسی بنانے کا کام کررہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جعلی کرنسی بنا کر چھوٹے شہروں میں بھیجتے تھے، مزید تفتیش جاری ہے۔