کراچی: (دنیا نیوز) دہلی کالونی کے علاقے میں 17 سالہ لڑکی کی گھر سے لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق پنجاب چورنگی کے قریب دہلی کالونی گلی نمبر 5 میں گھر سے لڑکی کی لاش ملی جس کی شناخت سوتی کے نام سے ہوئی ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا بتانا ہے کہ 17 سالہ لڑکی گھر میں ملازمہ تھی، جبکہ گھر کے مالکان گھر میں موجود نہیں تھے۔
پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردی جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی وجہ کا تعین کیا جا سکے گا ۔