کراچی: (دنیا نیوز)جعلی دستاویزات فراہم کرکے کراچی سے کولمبیا جانیوالے 7 مسافر پکڑے گئے۔
ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران کولمبیا جانیوالے 7 مسافروں کو آف لوڈ فلائٹ سے آف لوڈ کردیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق مسافروں کی جانب سے پیش کئے جانے والے سفری دستاویزات جعلی نکلے، ملزمان کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ کے حوالے کردیا گیا۔
پکڑے جانیوالے مسافروں میں عرفان ، عمار، رمیش ، سیف اللہ، اکرام ، شیر زادہ اور ریحان شامل ، مسافر بطور سی مین ملازمت کی غرض سے کولمبیا جا رہے تھے۔