لاہور: (دنیا نیوز) تفریخی دوروں پر جانے والے بچوں کے والدین کو بچوں کے اغواء کی جھوٹی کالز موصول ہونے لگیں، ایف ائی اے سائبر کرائم ونگ نے گلبرگ سے دھوکہ دہی میں ملوث گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق بڑے بڑے سکولوں کے بچوں کے والدین کو بچوں کے اغواء کی جھوٹی کالز موصول ہوئیں۔ ایف ائی اے سائبر کرائم ونگ نے گلبرگ سے بچوں کے اغوا سے متعلق جھوٹی کالز کرنے والے گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اس سلسلے میں ایف ائی اے سائبر کرائم ونگ نے 2 ملزمان کو گرفتار بھی کیا۔
ایف ائی اے سائبر کرائم کا کہنا ہے کہ ملزمان بچوں کے والدین کا ڈیٹا سکول کے سسٹم سے چوری کر کے کال کرتے تھے، والدین کا اپنے بچوں سے تفریحی دورے کے دوران رابطہ مشکل ہونے پر دھوکہ باز فائدہ اٹھاتے تھے۔ ایف ائی اے ملزمان ابتک متعدد افراد سے دھوکہ دہی کے ذریعے پیسے بٹور چکے ہیں۔