شکارپور: زمین کا تنازع، دو گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

Published On 11 November,2022 04:34 pm

شکارپور: ( دنیا نیوز ) صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور کے گاؤں جادو کہلوڑو میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہپستال منتقل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ دونوں گروپوں میں فائرنگ دیرینہ دشمنی، زمین کے تنازع پر ہوئی ہے۔