چنیوٹ: 20 سالہ خاتون پر سسرالیوں کا شدید تشدد، سر کے بال کاٹ دیئے

Published On 04 November,2022 09:42 pm

چنیوٹ: ( دنیا نیوز ) فیصل آباد ڈویژن کے ضلع چنیوٹ کی تحصیل بھوآنہ کے علاقے نلکا اڈا پر 20 سالہ خاتون کو سسرالیوں نے شدید تشدید کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق بھوآنہ کی 20 سالہ کشور بی بی کی والدہ نے کہا کہ ان کی بیٹی پر اس کے دیوروں غلام اکبر، شان حیدر نے بدترین تشدد کیا، گاؤں میں گھمایا، کشور بی بی کے سر کے بال قینچی سے کاٹ دیئے، دانت توڑ دیا۔

والدہ شمیم بی بی نے مزید کہا کہ بھوآنہ پولیس کو کئی دفعہ کال کی مگر موقع پر نہ پہنچی، خود لیکر آئے، ملزمان کو پولیس نے پکڑا اور چار دن بعد چھوڑ دیا، ملزمان با اثر ہیں جبکہ وہ غریب ہیں، اپنا گھر بھی نہیں ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈی پی او چنیوٹ، ڈی ایس پی نوٹس لے کر انصاف فراہم کریں۔