لاڑکانہ : پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ، دو فرار ہونے میں کامیاب

Published On 05 November,2022 09:01 am

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ، دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

لاڑکانہ کے علاقے رحمت پور میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ڈاکٹر عمران خان کا کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت پیر بخش بھنڈ کے نام سے ہوئی ہے، ڈاکو لاڑکانہ سمیت متعدد اضلاع میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔