جامشورو: محبت کی شادی، نوجوان اور اس کی ماں قتل

Published On 10 November,2022 11:27 pm

جامشورو: ( دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع جامشورو میں محبت کی شادی کرنے پر نوجوان اور اس کی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے گلشن شہباز کے علاقے میں فائرنگ کردی، حیدرآباد عدالت سے واپس گھر جانے والی 40 سالہ زہراں چنہ اور بیٹا 25 سالہ محمد علی چنہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

حیدرآباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ماں بیٹے کی لاشیں ایل ایم یو ہسپتال منتقل کر دیں۔

پولیس کے مطابق نوجوان نے کچھ ماہ قبل شادی کی تھی جس پر چانڈیو برادری کے افراد نے قتل کیا ہے، تحقیقات شروع کر رہے ہیں۔