کراچی: فائر فائر اسٹیشن پر حملے میں زخمی ارشاد بھی چل بسا

Published On 03 October,2022 04:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کورنگی میں فائر اسٹیشن پر حملے میں زخمی فائر مین بھی چل بسا، ارشاد جناح ہسپتال میں زیر علاج تھا، حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی۔

کورنگی بلال کالونی میں فائر اسٹیشن میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا، زخمی فائر مین ارشاد بھی چل بسا، واقعہ میں جاں بحق فائرمینز کی تعداد تین ہوگئی، فائر اسٹیشن میں یکم اکتوبر کو داخل ہونے والے دہشت گردوں نے فائرنگ کی تھی۔

ڈی ایس پی زمان ٹاؤن کے مطابق فائر اسٹیشن میں قائم مسجد میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں۔

پولیس کو بتایا گیا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمرے دو ماہ سے خراب ہیں، تحقیقات کے دوران شواہد ملے کہ واقعہ کے دو روز پہلے تک سی سی ٹی وی کیمرے چل رہے تھے، جائے وقوعہ سے ملنے والے گولیوں کے خول کی فارنسک رپورٹ آگئی، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ پہلے کسی واردات میں استعمال نہیں ہوا۔

انویسٹی گیشن پولیس اور سی ٹی ڈی واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔