پشاور: پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کا اہم کارکن مارا گیا

Published On 17 September,2022 04:31 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے گروہ کا اہم رکن ہلاک ہو گیا، ملزم ایس ایچ او کے قتل سمیت سیکورٹی فورسز پر حملوں اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔

پریس کانفرنس میں ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے کہا کہ تھانہ خزانہ کے علاقے نادرن بائی پاس پرپولیس اورمبینہ بھتہ خور کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک ہو اجبکہ 3ملزمان گرفتار ہوئے۔ ہلاک ملزم پشاور،فیصل آباد،لاہور،اسلام آباد اورخیبر پختونخوا میں بھتہ خوری میں ملوث تھا، ہلاک ملزم ایس ایچ او شاہ پور اور سیکورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث تھا۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق عبداللہ نامی ہلاک ملزم بلال ثابت گینگ کا رکن تھا اور کالعدم تنظیم سے روابط تھے، مارے جانیوالے ملزم پر پشاور میں 4ایف آئی آر درج ہیں۔