گوجرانوالہ: کار سوار ملزمان کی فائرنگ، 2 دوست قتل

Published On 11 September,2022 07:10 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ صدر گوجرانوالہ کے علاقہ میں دو کار سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے موٹرسائیکل سوار 2 دوستوں کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق گگڑکے کے رہائشی دو دوست عثمان اور عرفان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے، سولکھن آباد کے قریب کار سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کر دیا، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی۔

اس حوالے سے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقتولین اپنا کاروبار کرتے تھے تاہم ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی بھی نہیں ہے، نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔