کراچی:سٹریٹ کرمنل ایک بار پھر متحرک، منظم وارداتوں میں اضافہ

Published On 12 September,2022 10:00 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سٹریٹ کرمنل ایک بار پھر متحرک ہوگئے، منظم وارداتیں بڑھنے لگیں۔

رواں سال سب سے زیادہ وارداتیں ضلع شرقی اور وسطی میں رپورٹ ہوئیں، پولیس کے مطابق شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر 58 شہری جاں بحق اور 269 زخمی ہوئے ہیں۔ ضلعی شرقی میں 12 جبکہ وسطی میں 11 شہری ڈکیتی مزاحمت پر جان سے گئے، سال 2022 میں 19180 موبائل فونز چھینے گئے۔

رواں سال بھی موٹرسائیکل سوار شہری ڈاکوؤں کے لیے آسان ہدف رہے، 35888 موٹرسائیکلیں چوری اور چھینی گئیں۔

دوسری جانب کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کی ہے، ماضی میں سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لئیے مختلف یونٹس بنائے گئے تاہم پولیس کو خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی، اب نئی حکمت عملی تیار کر کے اس پر عمل کیا جا رہا ہے۔