جزلان قتل کیس: اہل خانہ کی وزیر داخلہ سے تحفظ دینے کی درخواست

Published On 13 June,2022 04:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں قتل ہونے والے نوجوان جزلان قتل کیس کا معاملہ،مقتول کے اہل خانہ نے وفاقی وزیر داخلہ سے تحفظ دینے کی درخواست کردی

مقتول جزلان کے دادا صابر علی خان کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جزلان کیس کے مرکزی ملزمان کو بچانے کے لیے گڈاپ پولیس نے کیس خراب کرنے کی کوشش کی،قتل میں استعمال ہونے والا پستول ملزم عرفان، حسنین اور احسان کے والد فیض محمد کا ہے،پستول سے متعلق ملزمان اور پولیس کے سینئر انویسٹیگیشن افسر کا خود بیان موجود ہے۔

خط میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر، سینئر انویسٹیگیشن افسر اور انویسٹیگیشن پر کیس خراب کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان کیس کے گواہ اور اہل خانہ کو دھمکیاں اور ہراساں کر رہے ہیں اس حوالے سے ملوث متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔