پاکپتن: شہریوں نے اپنی عدالت لگا لی، ڈاکو کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا

Published On 12 June,2022 11:12 pm

پاکپتن:(دنیا نیوز) شہریوں نے اپنی عدالت لی، کھیتوں میں چھپے ایک ڈاکو کو پکڑ کر ڈنڈوں، سوٹوں اور کلہاڑیوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پاکپتن میں بائیل گنج میں ڈاکو دوران واردات تعاقب پر فرار ہو کھیتوں میں چھپ گئے، اہل علاقہ نے فصل کا گھیراؤ کرکے تقریباً 14 گھنٹوں کے بعد ایک ڈاکو کو پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ڈنڈوں سوٹوں اور کلہاڑیوں کے تشدد سے پکڑا گیا ڈاکو شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ساہیوال ریفر کردیا گیا۔