کراچی پولیس نے کیش وین لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی، تین ملزمان گرفتار

Published On 10 June,2022 03:27 pm

کراچی: (نوید کمال) کراچی کے علاقے سعدی ٹاون میں پولیس نے کیش وین لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی، مقابلے کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔

سچل پولیس نے سعدی ٹاون کے علاقے میں نجی کمپنی کی کیش وین لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی، پولیس کے مطابق تین مسلح ملزمان نے کیش وین کو روکا اور اسلحہ کے زور پر عملے کو یر غمال بنا لیا۔

ملزمان وین میں موجود لاکر توڑ رہے تھے کہ اسی دوران پولیس پہنچ گئی، پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ سے تین ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔

کیش بینک کے اندر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی، ملزمان کو وین کے اندر کیش لاکر توڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق کیش وین میں لاکھوں روپے کی رقم موجود تھی۔