فیصل آباد: پولیس مقابلے کے دوران اے ایس آئی شہید، دو ڈاکو ہلاک

Published On 29 April,2022 04:33 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس مقابلے کے دوران اے ایس آئی شہید ہو گیا جبکہ دو ڈاکو بھی مارے گئے۔

فیصل آباد کے تھانہ مدینہ ٹاؤن ڈبلیو بلاک میں ڈاکو گھر میں داخل ہوئے تھے۔ واردات کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران اے ایس آئی حامد نصیر شہید ہو گیا۔

پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو بھی مارے گئے۔ جبکہ ایک ڈاکو زخمی بھی ہوا، پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔