کراچی: ڈاکوؤں سے مزاحمت، فائرنگ کے تبادلے میں 8سالہ بچہ جاں بحق

Published On 26 April,2022 04:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نیو کراچی کے علاقے مسلم ٹاؤن میں آف ڈیوٹی اہلکار سے ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں سے مزاحمت پر فائرنگ کے تبادلے میں 8سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

نیو کراچی کے علاقے مسلم ٹاؤن میں گزشتہ روز آف ڈیوٹی پولیس اہلکار اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کی زد میں 8 سالہ عبید جاں بحق ہوگیا، بچے کی نماز جنازہ ادا کرکے مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق اہلخانہ کی جانب سے قانونی کارروائی سے انکار کردیا گیا جبکہ واقع کا مقدمہ حسن نامی شہری کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

معروف عثمان کے مطابق واردات منان نامی اہلکار اور حسن نامی شہری کے ساتھ کی جارہی تھی، اہلکار نے مزاحمت کی تو ڈاکوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں بچہ پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی اور بعد میں جاں بحق ہوگیا، بچے کو کس کی گولی لگی برآمد شدہ خول سے تحقیقات کی جائے گی۔