کراچی کسٹم نے 65 لاکھ روپے مالیتی غیر ملکی شراب قبضے میں لے لی

Published On 28 April,2022 12:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کسٹم عملے نے کراچی میں بڑی کارروائی کے دوران 65 لاکھ کے قریب مالیت کی غیر ملکی شراب تحویل میں لے لی، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

کسٹم نے بلوچستان سے کراچی میں غیر ملکی شراب کی مبینہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ موچکو چیک پوسٹ کے قریب سرکاری نمبر پلیٹ ڈبل کیبن گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان کسٹم کی گاڑی کو ٹکر مار کر فرار ہو گئے۔

کسٹم اہلکاروں نے گاڑی کا تعاقب کیا تو شیرشاہ کے قریب ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے گاڑی چھوڑ دی۔ ڈبل کیبن گاڑی سے 64 لاکھ 80 ہزار مالیت کی غیر ملکی شراب کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔