کراچی: جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی اور بھتہ وصولی پر سابق ایس ایچ او گرفتار

Published On 28 April,2022 08:53 am

کراچی: (دنیا نیوز) ایس ایس پی ویسٹ نے ایکشن لیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے اور بھتہ وصول کرنے پر سابق ایس ایچ او کو گرفتار کروا دیا، سالم رند کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کراچی پولیس کی کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ایس ایس پی ویسٹ فرخ رضا نے ایکشن لیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے اور بھتہ وصول کرنے پر سابق ایس ایچ او کو گرفتار کروا دیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق سابق ایس ایچ او پاکستان بازار انسپکٹر سالم رند کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، ملزم نے علاقہ میں منظم طریقے سے جرائم پیشہ عناصر کیساتھ مل کر غیر قانونی امور انجام دیئے تھے۔ سابق ایس ایچ او کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے۔