اسلام آباد: (دنیا نیوز) اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف پشاور نے مشترکہ کارروائی میں ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لیں۔
اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر پشاورموٹروے ٹول پلازہ کےقریب ِ تلاشی کے دوران18 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں۔ برآمدشدہ منشیات میں 15 کلوگرام چرس اور 3کلوگرام افیون شامل ہے ۔برآمدشدہ منشیات کار میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئ تھی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق دورانِ کارروائی گاڑی میں سوارپشاور کےرہائشی رفیع اللہ اورچارسدہ کےرہائشی مرسلین خان2 ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ STORY CREATED BY (ALI