نوشہرہ: پولیس موبائل پر فائرنگ ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی

Published On 03 February,2022 06:13 pm

نوشہرہ:(دنیا نیوز) جلوزئی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکارشہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

نوشہرہ جلوزئی کے علاقہ ارنڈو خوڑ میں پولیس نے ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر فائر نگ شروع کر دی جس میں موجود اے ایس آئی فیاض اورکانسٹیبل سجاد زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہو گئے ۔

ایک کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا، جس کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا گیا، پولیس نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تلاش شروع کردی ہے۔