کراچی: خاتون نے ایک شخص کو قتل کے بعد لاش کے ٹکڑے کر دئیے، ملزمہ گرفتار

Published On 10 December,2021 10:31 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے صدر میں خاتون نے ایک شخص کو قتل کے بعد لاش کے ٹکڑے کر دئیے، ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

 کراچی کا علاقہ صدر جہاں بلڈنگ میں خاتون نےشیخ سہیل نامی شخص کو قتل کے بعد لاش کے ٹکڑے کر دیئے اور پھر سوگئی۔ جائے وقوعہ پر پہنچے والی پولیس کو گھر کے مختلف حصوں سے مقتول کے اعضا ملے۔

ابتدائی بیان میں ملزمہ رباب کا کہنا ہے کہ شیخ سہیل اس پر تشدد کرتا تھا اور اسے اور اس کے والد کو سنگین نتائج کی د ھمکیاں دیتا تھا۔ پہلے مقتول کو شوہر بتایا پھر بیان تبدیل کر دیا۔

پولیس حکام کا کہناہے کہ خاتون اور مقتول کئی سالوں سے ساتھ رہ رہے تھے، مقتول پہلے سے شادی شدہ تھا۔ خاتون جونیجو ٹاون کی رہائشی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے چھری، ہتھوڑا اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی۔