لاہور:(دنیا نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) اور پنجاب حکومت نے صوبے میں نچلی سطح پر کرکٹ کے فروغ اور گراؤنڈزکی تعداد بڑھانے کیلئے مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ۔
دوران ملاقات وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کاکہناتھاکہ پنجاب میں رواں برس دیہات کی سطح پر پانچ سو کھیل کے میدان تیار ہوجائیں گے، پنجاب میں کرکٹ کے دو نئے ہائی پرفارمنس سینٹرز بنائے جارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر کھیل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ،کمیٹی پی سی بی کے ساتھ ملکرسکولوں اورکالجوں کی سطح پر کرکٹ کے فروغ اورگراؤنڈز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے حتمی سفارشات پیش کرے گی۔