فیصل آباد: تین ڈاکو فارمیسی سے نقدی، موبائل فونز اور اسلحہ چھین کر فرار

Published On 06 June,2021 01:45 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں تین ڈاکو فارمیسی سے نقدی، موبائل فونز اور اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے، ڈاکووّں نے سکیورٹی گارڈ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دنیا نیوز کو موصول ہو گئی۔

فیصل آباد میں تھانہ منصورآباد کےعلاقے صدر بازار میں واقع فارمیسی میں تین مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر داخل ہوئے اور سکیورٹی گارڈ کو قابو کرتے ہوئے اسلحہ چھیننے کے بعد سکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ مسلح ڈاکووّں نے فارمیسی اسٹاف کو یرغمال بناتے ہوئے 1 لاکھ روپے نقدی، موبائل فونز اور اسلحہ بھی چھین لیا۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دنیا نیوز کو موصول ہوئی جس میں ملزمان کو واردات کرتے اور سکیورٹی گارڈ پر تشدد کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود بھی پولیس ملزمان کی تلاش میں ناکامی کا شکار بنی دیکھائی دیتی ہے۔