کراچی پولیس کی اسکریپ گودام میں کارروائی، چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے پارٹس برآمد

Published On 04 June,2021 01:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے اجمیر نگری میں اے وی ایل سی پولیس نے اسکریپ کے گودام میں کارروائی کے دوران چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے پارٹس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے وی ایل سی پولیس نےاجمیر نگری میں گودام پر چھاپہ مارا، سینکڑوں کی تعداد میں مشتبہ چوری شدہ موٹر سائیکلز پارٹس برآمد کر لیے، کباڑی کی دکان سے ملزمان گرفتار اور ٹرک سے بھراسامان بھی برآمد کیا گیا،چھاپہ اس وقت مارا گیا جب سامان ٹرک میں لوڈ ہوکر شیر شاہ کے گودام کے لیے منتقل کیا جارہا تھا۔ منتقلی میں ملوث ملزمان تحویل میں لیکرکر ٹرک بھی قبضہ میں لے لیاگیا۔ شیر شاہ میں واقع گودام کے مالک اور عملے کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

برآمد شدہ سامان میں سینکڑوں موٹر سائیکلوں کے مختلف کھلے ہوئے پارٹس شامل ہیں، گرفتارملزمان میں محمد ریحان ولد حاجی صدیق، اسماعیل، سجاد حیدر، محمد ریاست، محرم اور نور نبی شامل ہیں، تمام برآمد شدہ سامان کی جانچ پڑتال اور گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔