کوہاٹ میں جائیداد کے تنازع پر چچازاد بھائیوں کے مابین فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

Published On 04 June,2021 10:00 am

کوہاٹ: (دنیا نیوز) کوہاٹ میں جائیداد کے تنازع پر چچا زاد بھائیوں میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کوہاٹ کے نواحی علاقہ ڈھیری بانڈہ میں جائیداد کا تنازع 6 جانیں لے گیا، چچا زاد بھائیوں میں فائرنگ سے چھ افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔