کراچی: پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم باجوڑی گروپ کا دہشتگرد گرفتار

Published On 19 April,2021 10:48 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ضلع ملیر سے کالعدم تنظیم باجوڑی گروپ کے دہشتگرد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاگیا۔

کراچی کے ضلع ملیر سے کالعدم تنظیم باجوڑی گروپ کے گرفتار دہشتگرد عثمان غنی عرف عرفان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد نے جدید اسلحہ اور بارود چلانے کی تربیت افغانستان سے حاصل کی۔

گرفتار دہشتگرد باجوڑ کے مقام پر سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ حملے میں ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا، گرفتار دہشتگرد باجوڑ کے علاقے سے افغانستان آنے اور جانے کے خفیہ راستوں کے متعلق مکمل معلومات رکھتا ہے۔