کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں موٹر سائیکل اور گاڑی چوری میں بلوچستان پولیس کے اہلکار ملوث نکلے..ملزمان کراچی سے چھینی گئی گاڑیاں پنجگور میں فروخت کرتے تھے۔
کراچی کی سٹیل ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے 2 اہلکار گرفتار کرلیے گئے، ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان بلوچستان پولیس کے اہلکار ہیں، ملزمان چوری کی گئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پنجگور میں فروخت کرتے تھے۔
گرفتار پولیس اہلکار آصف اور ،عبدالقادر لسبیلہ میں تعینات تھے۔ گرفتار ملزمان سے چوری کی گئی موٹر سائیکل،پستول اور موبائل فون برآمد کرلی گئی.ملزمان کو مزید تفیش کیلئے اے وی ایل سی کے حوالے کردیا گیا ہے۔