حیدر آباد: (دنیا نیوز) قومی شاہراہ پر ہٹڑی کے قریب دو مسلح گروہوں کے درمیان فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، مرنے والے ماموں بھانجا تھے، جن کی شناخت اکبر لغاری اور غلام حیدر کے نام سے ہوئی، واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔