پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور میں کارروائی کے دوران ایک ہزار سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کرلیں۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق پشاور کے باچا خان چوک میں کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے ایک ہزارسے زائد مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں، مردہ مرغیاں فروخت کے لئے مارکیٹ سپلائی کی جارہی تھیں۔
فوڈ اتھارٹی نے مردہ مرغیوں کو ضبط کرنے کے بعد تلف کر دیا، کارروائی میں گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔