چائلڈپورنوگرافی میں ملوث عالمی گروہ کا اہم کارندہ گرفتار

Published On 30 December,2020 02:07 pm

اسلام آباد:(روزنامہ دنیا)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے راولپنڈی میں کارروائی کے دوران چائلد پورنو گرافی میں ملوث انٹرنیشنل گروہ کا کارندہ گرفتار کرلیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم کے قبضہ سے متعدد غیر اخلاقی تصاویر،ویڈیوز برآمد کرکے پیکا ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ، ایف آئی اے سائبر کرائم کے حکام کے مطابق ملزم جمیل خان راولپنڈی کے علاقہ چکلالہ میں محلہ نورانی کا رہائشی ہے ۔

حکام کے مطابق ملزم مختلف غیر اخلاقی فیس بک پیجزآپریٹ کرتا تھااور انٹرنیشنل پورنوگرافی کے واٹس ایپ گروپس میں بھی متحرک تھا ، ملزم غیر ملکی بچوں کو ٹارگٹ کرنے میں بھی ملوث ہے ،جس سے دیسی بوائے نامی گروپ سے تصاویر پھیلانے کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔