کراچی کے ملیر کورٹ میں فائرنگ کا واقعہ، مدعی پارٹی کی فائرنگ سے ملزم ہلاک

Published On 14 December,2020 01:01 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے ملیر کورٹ میں فائرنگ کی رنجش پر مدعی پارٹی کی فائرنگ سے قتل کا ملزم خوش دل ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کیخلاف 2016 میں قائدآباد تھانہ میں قتل کا مقدمہ درج تھا، ملزم مدعی مقدمہ کفایت اللہ کے قتل کی غرض سے ملیر کورٹ میں داخل ہوا۔ ہلاک ہونے والے قیدی خوشدل نے کفایت اللہ کے بیٹے کو قتل کیا تھا۔ مدعی مقدمہ کفایت اللہ نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزم کفایت اللہ نے قیدی کو دو گولیاں سینے اور ایک کمر میں ماری۔ واقعہ احاطہ عدالت کے باہر انتظار گاہ میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ آج کیس میں مدعی مقدمہ کفایت اللہ کا بیان قلمبند ہونا تھا۔ ہلاک ہونے والے قیدی کا کیس ماڈل کریمنل کورٹ میں زیر سماعت تھا۔ قیدی کیخلاف تھانہ قائد آباد میں قتل کا مقدمہ شہری کفایت اللہ کی مدعیت میں درج تھا۔ قیدی کے کیس کا فیصلہ مدعی کے بیان کے بعد جلد متوقع تھا۔