اسلام آباد میں 6 سالہ بچے کا قتل، ماں ہی قاتل نکلی

Published On 13 December,2020 09:00 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی حدود میں 6 سالہ بچے کے قتل,بچے کی سگی ماں ہی اس کی قاتل نکلی۔

پولیس کے مطابق 6 سالہ مقتول مزمل عباس کو پیدائش کے بعد اس کے والد نے اپنے بھائی کی اولاد نہ ہونے پر دیا تھا، حوالگی کے 5 سال بعد بچے کی والدہ نے بچے کی واپسی کے لئے کورٹ میں کیس دائر کیا، عدالت نے بچے کو اپنی حقیقی والدہ کے حوالے کر دیا۔

بچہ اپنی حقیقی والدہ کے ساتھ نہ رہنا چاہتا تھا جس سے اس کی والدہ اس پر تشدد کرتی تھی، تشدد سے آج بچے کی موت واقع ہو گئی جبکہ اس کی والدہ ملزمہ نسیم بی بی گھر سے فرار ہو گئی۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کی اور ملزمہ کو گرفتار کر لیا، بچے کا پوسٹمارٹم کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔