کراچی: مالکن کو نوکرانی نے قتل کردیا، ملزمہ گرفتار

Published On 12 December,2020 04:39 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلبرگ میں بنگلے کی مالکن کو نوکرانی نے قتل کردیا۔ پولیس نے ملازمہ کوگرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گلبرگ بلاک پانچ میں ملزمہ عارفہ علی الصبح گھر میں چوری کررہی تھی۔۔ 85 سالہ خاتون کی آنکھ کھل گئی جس کے بعد نوکرانی عارفہ نے ضعیف خاتون کا گلا دبا دیا۔ مقتولہ کی لاش قانونی کارروائی کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ موسیٰ کالونی کی رہائشی ہے جبکہ تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔ ملزمہ 4سال سے بنگلے میں ملازمت کررہی تھی۔