کراچی: پولیس نے 14 سالہ مغویہ کو بازیاب کروا لیا

Published On 13 November,2020 04:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز)پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ مغویہ کو بازیاب کروا لیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کورنگی میں کارروائی، کارروائی کے دوران 14 سالہ مغویہ بدرو بازیاب کروایا، بازیاب کارروائی کے دوران مبینہ اغواء کارگلاب خان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 11نومبر کو14سالہ بدرو کے والد نے پی آئی بی میں مقدمہ درج کروایا تھا، ملزم نے 14 سالہ بدرو کا رشتہ مانگا تھا، رشتے سے انکار پر بیٹی کو اغواء کیاگیا۔