کراچی: سندھ رینجرز کی کارروائی، شہری کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

Published On 30 October,2020 04:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلشن اقبال گلزار ہجری میں سندھ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شہری کے قتل میں ملوث ملزم محمد اسرار عرف کچی کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں سندھ رینجرز کی جنب سے گلشن اقبال گلزار ہجری میں کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران شہری کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزم محمد اسرار عرف کچی نے 9 اگست کو گلستان جوہر میں تلخ کلامی پر میر محمد نامی شہری کو قتل کیا تھا۔

رینجرز حکام کے مطابق آج دوپہر رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم اسرار عرف کچی اور مقتول آپس میں کزن ہیں جبکہ ملزم کو خفیہ اطلاع پر گلزار ہجری سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔