کراچی: پسند کی شادی کرنے والے شخص پر تیسرا جان لیوا حملہ، فائرنگ سے شدید زخمی

Published On 28 October,2020 04:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پسندکی شادی جان کی دشمن بن گئی۔ خاتون کے بھائی اپنے بہنوئی کوقتل کرنےکےدرپے ہوگئے، محمودآباد اخترکالونی میں پسندکی شادی کرنےوالےشخص پر دو ماہ میں تیسراجان لیوا حملہ کیا گیا۔

کراچی کے علاقے محمود آباد اخترکالونی کے رہائشی نور ملک نے پسند کی شادی کی لیکن اس کی اہلیہ کے بھائی جان کے دشمن بن گئے،دو ماہ میں تیسرا جان لیواحملہ کیا،فائرنگ سے نورملک شدید زخمی ہوگیا، نورملک کی اہلیہ نے وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ، گورنر عمران اسماعیل اورآئی جی سندھ مشتاق مہر سے تحفظ کی اپیل کردی۔

اہلخانہ کےمطابق اتنے حملوں کے باوجود بھی پولیس کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی،مقدمہ درج کرادیا لیکن پولیس نے تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا۔