کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں ہاوسنگ سوسائٹی کے نام پر شہریوں سے فراڈ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سوالات کے جواب نہ دینے پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر پر اظہار برہمی کیا۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس میں کہا کیا آپ ہماری شکلیں دیکھنے کیلئے عدالت آتے ہیں۔ نیب پراسیکیوٹرکی ذمہ داری ہے وہ عدالت کی معاونت کرے جس پر نیب پراسیکیورٹر نے کہا کہ کیس کے تفتیشی کا ملتان تبادلہ ہوگیا ہے۔
عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ عدالت کی جانب سے نیب پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر دلائل کیلئے تیاری کرکے پیش ہونے کا حکم دیا۔