ڈیرہ غازی خان، مقدمے بازی کی رنجش پر 4 ملزمان نے معمر شخص کے ہاتھ کاٹ دیئے

Published On 16 September,2020 03:38 pm

ڈیرہ غازی خان: (دنیا نیوز) ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے تھانہ چوٹی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں مقدمے بازی کی رنجش پر چار ملزمان نے معمر شخص کے دونوں ہاتھ کاٹ دیئے۔ پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

زخمی ہونے والے بزرگ ربنواز حسرانی کو تشویشناک حالت میں ٹیچنگ ہسپتال ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ چوٹی موقع پر پہنچ گئی۔ زخمی کے بیان پر مقدمہ درج کر کے چاروں ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے مقدمے بازی کی رنجش پر بزرگ کے ہاتھ کاٹے، ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔