مروا قتل کیس: عدالت نے تینوں ملزمان کا 26 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ دیدیا

Published On 15 September,2020 03:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مروا قتل کیس میں تینوں ملزمان کا 26 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ دیدیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں مروا قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس کی جانب سے تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے رب نواز کو بے گناہ قرار دیا تو سرکاری وکیل کی جانب سے ملزم رب نواز کی رہائی پر اعتراض اٹھایا گیا۔

سرکاری وکیل کے اعتراض پر ملزم محمد نواز کا نام ریمانڈ میں شامل کیا گیا جبکہ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم رب نواز کیخلاف شواہد نہیں ملے۔ ملزم کی رہائی سے متعلق جوڈیشنل مجسٹریٹ کے پاس رپورٹ پیش کریں گے۔