کراچی: گھریلو ناچاقی پر خاتون ڈاکٹر نے خود کشی کر لی

Published On 19 August,2020 05:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فور میں خاتون ڈاکٹر نے گھریلو ناچاقی کے باعث خود کشی کرلی۔پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا۔ واردات میں استعمال اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا، تدفین کے بعد مقدمہ درج کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں ماہا نامی ڈاکٹر کی گھریلو ناچاقی کے باعث مبینہ خود کشی کا معاملہ سامنے آیا ہے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق ماہا اپنے اہلخانہ کے ساتھ 15 روز قبل موجودہ گھر میں رہائش اختیار کی تھی۔ واردات میں استعمال نائن ایم ایم پستول بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔اسلحے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں

پولیس حکام کے مطابق ماہا کو گولی سر کے بائیں جانب سے لگ کر دائیں طرف سے باہر آئی۔ ماہا کا موبائل ڈیٹا اور قریبی دوستوں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو نا چاکی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم ماہا کی میرپور خاص میں تدفین کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔